صحت

کراچی میں آشوب چشم کی وبا ءخطرناک ہوگئی

کراچی (آئی پی ایس) شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا ءخطرناک ہوگئی، کنسلٹنٹ آئی سرجن ڈاکٹر وجے کمار کا کہنا ہے کہ وائرل تیزی سے پھیل رہا ہے جو اپنا دورانیہ مکمل کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں کمی نہ آسکی، شہر قائد کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں آشوب چشم کے کیسسز سامنے نہ آرہے ہوں۔

سول ، جناح اور عباسی شہید ہسپتال سمیت نجی اسپتالوں کی او پی ڈیز اور کلینکس میں لوگوں کی بڑی تعداد آشوب چشم کے ساتھ آ رہی ہے۔

کراچی کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں مریضوں کا معائنہ کیاجارہا ہے ، جناح ہسپتال،سول ہسپتال ، لیاری جنرل ہسپتال ، سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعود آباد ، نیو کراچی میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

کنسلٹنٹ آئی سرجن ڈاکٹر وجے کمار کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کی او پی ڈی میں ہر عمر کے متاثرہ افراد معائنہ کیلئے آتے ہیں، وائرل تیزی سے پھیل رہا ہے جو اپنا دورانیہ مکمل کرتا ہے۔

ڈاکٹر وجے کمار کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراداورمتاثرنہ ہونےوالےافراددونوں ہی احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کا مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہو رہا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker