اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 220 سے بڑھ کر 225 روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں چینی فی کلو 230 روپے تک بھی فروخت کی جارہی ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ہول سیلز بازار میں چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے سے کم ہوکر 174 روپے ہوگئی ہے جب کہ ریٹیل سطح پر چینی 185 روپے سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اکبری منڈی کے تمام ڈیلرز نے ریکارڈ غائب کردیے ہیں جس کے باعث دو روز سے فون پر ہول سیل ریٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
ادھر پشاور میں پرچون میں چینی فی کلو 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 181 روپے ہے اور ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 9 ہزار 50 روپے ہے۔