اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الٰہی کوفوری رہا کرنے کا حکم، تھری ایم پی او بھی معطل کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا۔
وکیل پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو لاہور پولیس سے چھین کر اسلام آباد لایا گیا، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بعد ازاں اسلام ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker