ممبئی (آئی پی ایس) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو عمرہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
راکھی ساونت جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے گزشتہ دنوں عمرہ ادا کرنے گئی تھیں اور اب انہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی عمرے کی ادائیگی کا مشورہ دے دیا۔
راکھی ساونت نے عمرے کے دوران خانہ کعبہ کے سامنے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بھائی ان مقدس مقامات پر آجائیں۔ عمرہ ادا کرنے آجائیں۔ میں دعا کروں گی کہ آُپ جلد عمرہ کرنے آئیں۔
راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ سے سب کو ان مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آنا چاہیے۔ راکھی ساونت نے کچھ عرصہ قبل اداکار عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم بعد میں اختلافات کے باعث دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ انہوں نے عادل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ راکھی نے عادل سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا۔