اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ڈال دی

اسلام آباد (آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ( ن) احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈال دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لئےساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔

رہنما مسلم لیگ( ن) کا مزید کہنا ہےکہ ملک میں سمگلنگ، کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker