بین الاقوامی

پا کستان کی چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شر کت

بیجنگ (آئی پی ایس)چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2023 کے دوران ، شوگانگ پارک نمائشی ایریا میں، "بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ 33 ممالک جن میں پاکستان ، ایران ، منگولیا۔

گھانا ، آئیوری کوسٹ ، انڈونیشیا اور ویتنام وغیرہ شامل ہیں ، کے فن پاروں ، ملبوسات ، کھانے ، قومی موسیقی کے آلات اور دیگر مصنوعات کی نمائش جاری ہے ، جس سے شرکاء شاہراہ ریشم کی اصل ثقافت اور جذبات کو محسوس کرسکتے ہیں۔

ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ میلے میں شرکت پر بہت خوش ہیں، پاکستان اور چین 70 سال سے زائد عرصے سے شراکت دار اور اچھے دوست ہیں، اور انہیں پہلی بار بیجنگ آنے کا موقع ملا ہے ۔انہوں نے سروسز ٹریڈ میلے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker