
بیجنگ (آئی پی ایس)چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2023 کے تحت دس اہم فورمز میں سے ایک کے طور پر ، ورلڈ ٹورازم کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس2023 ، بیجنگ میں چائنا نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کانفرنس نے ورلڈ ٹورازم سٹیز ڈیولپمنٹ رپورٹ (2022) جاری کی۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے 100 شہروں کا چھ نقطہ نظر سے سائنسی اور جامع تجزیہ کیا گیا ہے۔
جس میں شہر کی شمولیت ، صنعتی خوشحالی، شہری دانشمندی، سیاحتی تحفظ، اقتصادی شراکت اور سیاحوں کا اطمینان شامل ہیں ۔ رپورٹ نے2022 میں دنیا کے بڑے سیاحتی شہروں اور سیاحتی صنعتوں کی ترقی کی خصوصیات کو جامع اور واضح طور پر اجاگر کیا ہے۔
جاری کردہ 2022کی ورلڈ ٹورازم سٹی ڈیولپمنٹ ٹاپ 20 شہروں کی درجہ بندی میں ، بیجنگ ، شنگھائی اور ہانگ کانگ بالترتیب 7 ویں ، 8 ویں اور 9 ویں نمبر پر ہیں۔