اہم خبریں

سانحہ9 مئی : شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی عبوری ضمانتیں خارج

لاہور(نیوزڈیسک)نسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ہاؤس کو جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فواد چودھری کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی۔
دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ 366/23 اور 367/23 میں ضمانت خارج ہوئی جب کہ فواد چوہدری کی ضمانت بھی مقدمہ 366/23 اور 367/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن میں خارج ہوئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker