اہم خبریں

عام انتخابات کی تیاریاں: حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا، حتمی اشاعت 30 نومبر کو مکمل ہوگی۔ الیکشن کمیشن جلد عام انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر تک مکمل ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو مکمل ہوگی۔
ای سی پی کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مزید کم کرنے سمیت عام انتخابات شیڈول کے اعلان اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب الیکشن کی تیاریاں سے متعلق مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے آج گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد سے ملاقات کی، جس میں نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید پر بات چیت ہوئی۔
جی ڈی اے نے الیکشن سے متعلق اپنے مطالبات بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سامنے رکھے۔
جی ڈی اے نے انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر کرانے کی حمایت کردی، ساتھ ہی نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اگر حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوں گی تو شفاف انتخابات ہو ہی نہیں سکتے۔
جی ڈی اے وفد کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھنے کے باوجود صوبائی افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہیں کی جارہی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker