کھیل

قومی وکٹ کیپر بیٹر رضوان بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار

میلبرن (آئی پی ایس) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی محمد رضوان کے بی بی ایل کے ڈرافٹ سے دستبردار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کا اوورسیز ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہو گا۔

شاداب خان، حارث رؤف، افتخار احمد اور آصف علی سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہیں، پاکستان ویمن کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثنا سمیت متعدد پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker