اسلام آباد (آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی، وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سائفرکیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔