اسلام آباد (آئی پی ایس) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دےدی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا وٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی ۔
جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔