کراچی (آئی پی ایس)محکمہ تعلیم سندھ نے سکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔
نجی سکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی، طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔