ٹو کیو (آئی پی ایس)جاپان بھر سے تقریباً 500 افراد اور جاپانی حزب اختلاف کی جماعت کے کچھ ارکان نے فوکوشیما پریفیکچر کے علاقے ایواکی کے ساحل پر ایک ریلی نکالی ۔
مطالبہ کیا کہ جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنا بند کریں۔اتوار کے روز عالمی میڈ یا کے مطا بق جاپانی عوام اس بات پر شدید برہم ہیں کہ جاپانی حکومت نے فوکوشیما جوہری حادثے سے آلودہ پانی کا اخراج شروع کر دیا ہے۔
فوکوشیما کے ایک مقامی اخبار کے رپورٹر ہیڈیچی فوجیکورا نے سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف کئی مہمات میں حصہ لیا ہے اور فوکوشیما میں مقامی لوگوں کی آوازوں کو بلند کر رہے ہیں۔2
اگست کے بعد سے ، کچھ تنظیموں نے آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف ایک پٹیشن پر دستخط کرنے کی مہم بھی شروع کی ہے ، جو 31 اگست کو جاپانی حکومت کو پیش کی جائے گی ۔ تاحال ، صرف آن لائن سیکشن میں پورے جاپان سے 60 ہزار سے زیادہ دستخط جمع کئے جا چکے ہیں۔