بیجنگ(آئی پی ایس)9 واں کوبوکی انٹرنیشنل ڈیزرٹ فورم چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر اورڈوس میں شروع ہو گیا، جس میں ملکی اور بیرونی سطح سے 300 سے زیادہ مہمانوں نےافتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے قومی فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے تازہ ترین سروے کے مطابق 10 سال پہلے کے مقابلے میں ملک میں زمینی رقبے کی صحرا میں منتقلی ، صحرا زدگی اور پتھریلے ریگستان کے رقبے میں بالترتیب 75 ملین مو، 64.88 ملین مو اور 78.9 ملین مو کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اور ریتلے علاقوں اور پتھریلے صحرائی علاقوں میں اوسط نباتاتی کوریج میں بالترتیب 2.6 اور 7.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ کوبوکی انٹرنیشنل ڈیزرٹ فورم میں چین اور عرب لیگ کے خشک سالی، صحرا زدگی اور زمین کے انحطاط کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا گیا اور اولین منصوبوں کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔