اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بجلی کے بلوں میں فوری کمی کیسے لائی جائے؟معاشی تجزیہ کاروں نے نسخہ بتا دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس)معاشی تجزیہ کاروں نے بجلی کے بلوں میں فوری کمی کا نسخہ بتا دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ماہرِ معاشیات فرخ سلیم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 30 فیصد مختلف حکومتی ٹیکسز ہیں جنھیں کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے، اس کمی کو براہ راست ٹیکس لگا کر پورا کیا جائے۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کار خاقان نجیب نے گرمی میں آئے بلوں کو قسط وار وصول کرنے کی تجویز دی۔

خاقان نجیب نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ بلوں میں ایک حصہ 18 فیصد جی ایس ٹی کا ہے ، اس میں کمی کے لئے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے دوبارہ بات چیت کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے،مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔

اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker