اہم خبریںپاکستان

قمبر : دو بہنیں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

قمبر(آئی پی ایس)سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے نواحی گاؤں حمزو چچہ میں دو بہنیں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق بہنیں تالاب میں نہانے کے دوران اچانک ڈوب گئیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کا آغاز کیا ۔

اس حوالے سے جاں بحق بچیوں کے والد کا بتانا ہے کہ ہم اپنی زرعی زمین پر کھاد دینے گئے ہوئے تھے تو بچیاں کھانا لیکر آئیں راستے میں واپسی پر تالاب پر چلی گئیں اور یہ حادثہ پیش آیا ۔

دونوں جاں بحق بچیوں کی تالاب میں ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں ماحول سوگوارہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker