کھیل

واریئرز، نائٹس، چارجرز اور مورس ویل یونٹی پلے آف مرحلے میں داخل

فلوریڈ ا(آئی پی ایس) یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے آخری لیگ میچ میں مورس ویل یونٹی کو 33 رنز سے شکست دیکریو یارک واریئرز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی۔

نیو یارک واریئرز نے اپنے 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور مورس ویل یونٹی کو 106/3 تک محدود کردیا تھا۔ کیلیفورنیا نائٹس، ٹیکساس چارجرز اور مورس ویل یونٹی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔

کوالیفائر 1 میں نیو یارک واریئرز کا مقابلہ کیلیفورنیا نائٹس سے ہوگا جبکہ ٹیکساس چارجرز کا مقابلہ ایلیمنیٹر میں مورس ویل یونٹی کے مدمقابل ہوگی۔ کوالیفائر 2 الیمینٹر کی فاتح اور کوالیفائر کی ناکام ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کی فاتح ٹیم کا مقابلہ فائنل میں کوالیفائر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker