اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

راولپنڈی: خاتون ٹیچر کا طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد، لڑکی شدید زخمی

راولپنڈی (آئی پی ایس) صادق آباد مسلم ٹاؤن کے سرکاری سکول میں خاتون استاد نے کام نہ کرنے پر مبینہ طور پر طالبہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

طالبہ کے والد محمد بشیر ملک نے بتایا کہ ان کی بیٹی سرکاری سکول میں نویں جماعت کی طالبہ ہے اور خاتون استاد نے سکول کاکام غلط ہونے پر میری بیٹی پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کیا۔

والد نے مزید بتایا کہ مار پیٹ کی وجہ سے بیٹی زخمی ہوگئی اور اس کے سر پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

اسی حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو واقعے کے حوالےسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

سکول انتظامیہ کے مطابق خاتون استاد ذہنی طورپرپریشان ہے اور واقعے پر تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker