ٹھٹھہ(آئی پی ایس)حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم ہوا ، حادثے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ، جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ آرہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں نادر بروہی، غلام حسین،مختیار علی ،محمد علیز، ذوالفقار شامل ہیں۔
یاد رہے چند روز قبل پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی ، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔