کراچی (آئی پی ایس)پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر 300 روپے کی حد عبور کر گیا۔
بدھ کو کاروباری عمل کی ابتدا میں ہی مہنگائی کا رجحان برقرار رکھے ہوئے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ دوپہر تک ڈالر کی شرح تبادلہ 300 روپے سے زائد ہو گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 315 روپے ہو گئی۔