لاؤڈرہل، فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں یوایس ماسٹر ٹی 10 کے ایک میچ میں مورس ول یونٹی نے کیلیفورنیا نائٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ میں اپنی دوسری فتح حاصل کی۔ یونٹی نے نائٹس کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز تک محدود کر دیا اور سات گیندیں باقی رہ کر اپنے ہدف حاصل کرلیا۔
کرس گیل نے ایشلے نرس کی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ تاہم اسپنر نے تیسرے اوور میں انہیں ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین بھیج دیا، پارتھیو پٹیل نے بھی 9 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کے اسکور میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔
اس کے بعد اوبس پینار اور کوری اینڈرسن نے ملکر ہدف کا تعاقب کیا اور یونٹی نے ایک اوور باقی رہتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا ۔ اس سے ان رن اوسط بھی بہتر ہوگیا۔
اس سے قبل یونٹی ٹیم نے ٹاس جیت کر کیلیفورنیا نائٹس کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا۔ ایرون فنچ نے 30 گیندوں پر 63 رنز بنائے لیکن انہیں دوسرے اینڈ سے زیادہ حمایت نہیں ملی۔ نائٹس باقاعدگی سے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔
مورس ویل یونٹی کی جانب سے اوبس پینار سرفہرست بالر رہے جنہوں نے 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے جیک کیلس، ملند کمار اور سریش رائنا کو آؤٹ کیا۔