اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمر کو بھی کیس سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مؤکل اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو وفاقی دارالحکومت سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، انہیں سائفر معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔