پاکستانبلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سردار علی مردان ڈومکی کےنام پر اتفاق

کوئٹہ(آئی پی ایس)نگران وزیراعلی بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے درمیان ہوا۔
علی مردان ڈومکی کی تقرری کے لیے سمری اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker