اہم خبریں

9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ’9 مئی کے واقعات انتہائی پریشان کُن تھے، ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہماری ذمہ داری ہے۔‘
جمعہ کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ مخصوص مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ معاشی مسائل حل کریں گے اور ملکی و غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ ’قائداعظم اور علّامہ اقبال کے وژن پر عمل کر کے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ ہمیں الفاظ نہیں بلکہ عمل سے خود کو منوانا ہو گا۔‘
انہوں نے کہا کہ اکثریت کا کام اقلیتوں کا تحفظ کرنا ہے۔ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker