اہم خبریں

مریم نواز اور رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا ، سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔
نیب نے شمیم شوگرملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی بھی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 23اگست کوسماعت کرے گا ، سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker