فلوریڈا:یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ امریکہ میں کھیلوں کے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کو تیار ہے 18 سے 27 اگست 2023 تک جاری رہنے والے 10 روزہ ایونٹ میں کرکٹ کے سابق عظیم کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی ٹرائیٹن، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز ٹرافی کے حصول کے لئے میدان میں اتررہی ہیں۔
ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ گزشتہ چند برس میں ٹی 10 فارمیٹ میں غیر معمولی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ ابوظبی اور زمبابوے میں کامیاب مقابلوں کی میزبانی کے بعد ہم اسے مریکہ میں اسے متعارف کرانے کو پرجوش ہیں ہمیں یقین ہے کہ یہ فارمیٹ بہت سے نئے شائقین کرکٹ اپنی جانب متوجہ کرے گا۔
افتتاحی سیزن کے پہلے میچ میں ٹیکساس چارجرز اور اٹلانٹا فائر مدمقابل ہوں گی۔