اہم خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری نے نیا معافی نامہ جمع کرا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نےکی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے۔
دوران سماعت فواد چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ نے آرڈر میں کہا کہ معافی نامے میں میری لینگویج درست نہیں تھی، میں اپنی لینگویج درست کرکے معافی نامہ دوبارہ جمع کرا رہا ہوں۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نیا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر آرڈر کرتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker