اسلام آباد (آئی پی ایس)9 مئی واقعات کے خلاف درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کہسار میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
بشریٰ بی بی عدالت پہنچیں تو جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں احترام سے بٹھایا جائے۔ جج محمد سہیل نے بشریٰ بی بی کو ہدایت کی کہ وہ شامل تفتیش ہو جائیں۔
جج نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کر دی۔