
دنیا کے سر فہرست 500 اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 424 ادارے میلہ میں شامل ہوں گے
بیجنگ ()
چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروس 2023، اس سال 2 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اطلاعات کے مطابق چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروس 2023 نو موضوعات پر مشتمل ہو گا جن میں ٹیلی کمیو نیکیشن ، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز، مالیاتی خدمات، ثقافتی اور سیاحتی خدمات، تعلیمی خدمات، کھیلوں کی خدمات، سپلائی چین اور کاروباری خدمات، انجینئرنگ مشاورت اور تعمیراتی خدمات، صحت کی خدمات، اور ماحولیاتی خدمات شامل ہوں گی .
اس سال کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں ، 75 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں آف لائین شرکت کریں گی جب کہ 1,868 صنعتی و کاروباری ادارے بھی میلے میں شریک ہوں گے جن میں دنیا کے سر فہرست 500 اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 424 ادارے شامل ہونگے۔