
بیجنگ ()
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھین نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے وزرائے دفاع کی دعوت پرچین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر دفاع لی شانگ فو 14 سے 19 اگست تک ماسکومیں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سلامتی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور بیلاروس کا دورہ کریں گے۔ روس میں اپنے قیام کے دوران لی شانگ فو ماسکو میں بین الاقوامی سلامتی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور روسی دفاعی محکموں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
بیلاروس کے دورے کے دوران وہ بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران لی شانگ فو بیلاروس کے فوجی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔