اسلام آباد(آئی پی ایس)صدرپاکستان کی جانب جشن آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں180دن چھوٹ کا اعلان کردیا گیا۔پنجاب میں چھوٹ کے تحت 44 قیدی رہا جبکہ2 ہزار423 قیدیوں کو فائدہ پہنچا، قیدیوں کو سزا میں چھوٹ آئین پاکستان 1973کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے۔چھوٹ کا اطلاق زنا،دہشت گردی،ڈکیتی،اغوااورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد پرنہیں ہوگا۔