راولپنڈی(آئی پی ایس)سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں 12 اور13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک اور گرفتار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگرد بےگناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں بھی سرگرم عمل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Related Articles
چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم
جمعرات, 6 فروری, 2025
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025
چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا
جمعرات, 6 فروری, 2025