چین اور جاپان کے تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں، چینی وزارت خا رجہ
چین جاپان تعلقات بہتری اور ترقی کے ایک اہم مرحلے میں ہیں، وزار ت خا رجہ
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں چین جاپان امن اور دوستی کے معاہدے کے طے پانے کی 45 ویں سالگرہ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا پینتالیس سال قبل چین اور جاپان نے امن اور دوستی کا جو معاہدہ کیا تھا اس میں قانونی شکل میں کہا گیا تھا کہ چین اور جاپان کو امن، دوستی اور تعاون پر قائم رہنا چاہیے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان تبادلوں کے اصول اور سمت کا لازوال قیام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 برسوں میں چین اور جاپان کے تعلقات نے بہت پیش رفت کی جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور علاقائی و عالمی خوشحالی اور استحکام کو مؤثر فروغ ملا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت چین جاپان تعلقات بہتری اور ترقی کے ایک اہم مرحلے میں ہیں اور امید ہے کہ جاپانی فریق، جاپان اور چین معاہدے کی 45 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے دونوں ممالک کے تعاون کو مضبوط بنا کر تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرےگا اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے چین جاپان تعلقات کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔