کراچی (آئی پی ایس) سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے نام فائنل نہ ہوسکا ، مرادعلی شاہ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کل ایک بار پھرملاقات ہوگی ۔
نگراں وزیراعلیٰ کے لئے نام پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے۔
وزیراعلی مرادعلی شاہ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نےمزید مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، مرادعلی شاہ کاکہنا تھا کہ میری بھی اپنی پارٹی قیادت سےتفصیلی بات نہیں ہوئی، آج کی ملاقات رسمی طور پر کرلیتےہیں جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ۔
وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سےپہلے روز کوئی نام تجویز نہیں کئے گئے، نگراں وزیراعلی کے انتخاب کیلئے کل ایک اور ملاقات ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں فریال تالپور کی آج اسلام آباد روانگی متوقع ہے، ان کیساتھ مرادعلی شاہ بھی آج اسلام آباد اآئیں گے جہاں پیپلز پارٹی قیادت سےمشاورت کےبعد ناموں پر غور ہوگا۔
وزیراعلیٰ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات کل تین بجے طے پاگئی ۔