اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شاہد خاقان اور دیگر کیخلاف نیب کیس سپیشل جج سینٹرل کومنتقل

اسلام آباد ( آئی پی ایس)ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب کیس سپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیاگیا ہے ۔

احتساب عدالت میں ہونے والی کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کیس سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان نے نیب ترمیم کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان نامزد تھے ، شریک ملزمان میں مفتی اسماعیل، عبداللہ خاقان عباسی، شیخ عمران الحق، حسین داؤد اور عبدالصمد داؤد شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker