راولپنڈی (آئی پی ایس)قبائلی عمائدین نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرینڈ جرگے سے خطاب دل کی آواز قرار دے دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاریخی گرینڈ جرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین و علاقائی معززین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ہمارے بہت سے تحفظات دور کئے اور ہمیں مطمئن کیا۔
اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور ضلع خیبر میں 80 فیصد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز پاک فوج نے کیا۔
عوام نے کہا کہ آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کیساتھ تعلیم، روزگار اور باقی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، قبائلی عمائدین پاک فوج کیساتھ ہیں۔