اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست : فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس) نئی مردم شماری کے تحت اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

نئی مردم شماری کی روشنی میں اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار کے مطابق 1997ء کی مردم شماری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، نئی مردم شماری کے نتائج شائع کئےجا چکے ہیں، مردم شماری کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اسمبلیوں کی نشستیں بڑھا کر حلقہ بندیاں کی جائیں۔

شہری کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر د ئیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker