کھیل

ایشیاکپ :میچز کب ہوں گے؟ میچ کی ٹائمنگ کا اعلان ہوگیا

ممبئی (آئی پی ایس)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ کیلئے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن بورڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کیلئے ابتدائی 4 میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

ایونٹ کے دوران فائنل سمیت تمام میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 2 بجے شروع ہوگا۔

میزبان پاکستان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا جو 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

گروپ سٹیج مقابلےمیں30 اگست کو ملتان میں پاکستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجےہو گا۔31 اگست کو کینڈی میں بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا دوپہر 2:30 بجےہو گا۔02 ستمبر کوکینڈی میں پاکستان بمقابلہ ہندوستان دوپہر 2:30 بجےہو گا۔03 ستمبر کولاہور میں بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان دوپہر 2:30 بجےہو گا۔04 ستمبر کوکینڈی میں ہندوستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجےہو گا۔05 ستمبر کولاہور میں افغانستان بمقابلہ سری لنکا دوپہر 2:30 بجےہو گا

سپر فور مرحلےمیں6 ستمبر A1 بمقابلہ B2 لاہور میں دوپہر 2:30 بجےہو گا۔9 ستمبر B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجےہو گا۔10 ستمبر A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجےہو گا۔12 ستمبر A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجےہو گا۔14 ستمبر A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجےہو گا۔15 ستمبر A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجےہو گا۔ستمبر فا ئنل کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے۔ 17 ستمبرکو کھیلا جائیگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker