کھیل

ورلڈکپ :پاکستان آ ئیگا، ہمیں پہلے سے معلوم تھا،ہرشا بھوگلے کا طنز

نئی دہلی (آئی پی ایس)بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر کمنٹ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء میں شرکت کیلئےہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا، جس پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منحرف بیانات، عظیم الشان اعلانات کو بھول جاؤ، ہمیں 2 ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت آئے گا۔

جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے ہرشا بھوگلے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معروف کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے تھا۔

قبل ازیں پاکستانی شائقین کرکٹ آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں پاکستانی فینز اور ٹیم کو مایوس دیکھایا گیا تھا تو شائقین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker