کھیل

مونٹریال ٹائیگرز نے جی ٹی 20 کینیڈا سیزن 3 کا ٹائٹل جیت لیا

برامپٹن (آئی پی ایس) مانٹریال ٹائیگرز نے سرے جیگوارز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دیکر گلوبل ٹی 20 کینیڈا سیزن 3 کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

مانٹریال ٹائیگرز نے 131 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ مونٹریال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز محمد حارث (23) اور جتندر سنگھ (56 نائٹ آؤٹ ) نے محتاط آغاز کیا اور پاور پلے کے اختتام پر سرے جیگوارز کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 35 رنز تھا۔

جتندر سنگھ نے ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ سرے جیگوارز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔جواب میں مونٹریال ٹائیگرز نے طوفانی آغاز کیا محمد وسیم (0) کو سپینسر جانسن کی آؤٹ کیا ۔ پاور پلے کے اختتام پر ٹائیگرز کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز تھا۔

تیسرے نمبر پر آنے والی سریمانتھا وجئے رتنے (12) اپنی شروعات کو تبدیل کرنے میں ناکام رہیں تاہم اوپنر کرس لین (31) نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا لیکن گیارہویں اوور میں افتخار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔اسی اوور میں افتخار احمد نے دلپریت سنگھ (15) کو آؤٹ کرکے جیگوارز کی پیش قدمی برقرار رکھی۔

مانٹریال ٹائیگرز کو پانچ اوورز باقی تھے اور انہیں 53 رنزکی ضرورت تھی جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ ردرفورڈ نے اٹھارہویں اوور میں میتھیو فورڈ کو آؤٹ کیا اور ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 12 گیندوں پر 25 رنز کی ضرورت کو کم کیا۔ آخری گیند پر دو رنز درکار تھے لیکن فاسٹ بولر عمار خالد آندرے رسل کو روکنے میں ناکام رہے۔ مونٹریال ٹائیگرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker