اسلام آباد ( آئی پی ایس) عام انتخابات کے انعقاد اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس آج دوپہر 2 بجے شیڈول ہے، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بروقت انعقاد کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں کا چیلنج بھی درپیش ہے۔