اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج انگلینڈ روانہ

لاہور(آئی پی ایس)چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جو وہاں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جو وہاں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی لندن ٹریننگ میں نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آ گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے 4 اگست کو سیشن جج کو خط لکھا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جج کی جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کیلئےنامزدگی کی۔

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کیلیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker