راولپنڈی(آئی پی ایس) راولپنڈی کے ضلع گوجرخان کے علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 و امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔امدادی کارروائی کے دوران بھی ایک شخص بے ہوش ہوا جسے فوری طبی امداد دی گئی۔