کھیل

موجودہ دور میں نسیم شاہ کے مقابلے کا کوئی بالر نہیں ہے : سائمن ہیلموٹ

کولمبو اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ سائمن ہیلموٹ نے پاکستان بالر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین فاسٹ بالرقرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت تیز گیند باز اور مختلف بالر ہیں اور بلے باز کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں کر خراب شارٹ کھیلنے پر مجبور کرتے ہیں۔ سائمن ہیلموٹ نے نسیم شاہ کو ٹی 20 کرکٹ کے لئے موزوں ترین کھلاڑی قرار دیا ۔

سائمن ہیلموٹ نے ان کے ساتھ متھیشا پتھیرانا کی بھی کرتے ہوئے نسیم شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی کی تعریف کی ہے ۔ کولمبو اسٹرائیکرز لنکا پریمیئر لیگ میں اپنا تیسرا میچ کھیلنے کو تیار ہے جس میں ان کا مقابلہ دمبولا اورا سے ہوگا۔ کولمبو کی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں بی لو کینڈی کو 27 رنز سے شکست دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت تیسرے نمبر پر موجود دمبولا کے خلاف میچ ٹاپ پوزیشن کے حصول کے لئے اہم ہوگا۔ میچ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker