اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان اور سری لنکا کی مشرکہ میزبانی میں شروع ہونے والی ایشیاکپ کیلئے سٹار سپورٹس نے پرومو جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایشیاکپ کے حوالے سے سٹار سپورٹس نے پرومو جاری کیا جو 45 سکینڈ پر مشتمل ہے جبکہ اس پرومو میں ایشیا کی روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغانستان اور سری لنکا کو بھی دیکھایا گیا ہے۔
پرومو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے جبکہ ورلڈکپ کے آفیشل پرومو سے بہتر بھی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کیا تھا جس پر مداحوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔