لاہور (آئی پی ایس) جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت میں مزید بہتری آنےلگی ہے ۔
تشد کا شکار رضوانہ جنرل ہسپتال میں بدستور بارہویں روز بھی زیر علاج ہے ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر جودت سلیم کاکہنا ہے کہ رضوانہ کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے اور اس کی تمام ٹیسٹ رپورٹس بھی بہتر آرہی ہیں ۔
پروفیسر جودت سلیم کاکہنا ہے کہ رضوانہ کے بلڈ میں انفیکشن بھی کم ہوگیا ہے اور پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ہوگئی ہے ، رضوانہ اب بات بھی کرتی ہے اور کھانا بھی خود سے مانگتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ رضوانہ کی سرجری کے مرحلے کا آغاز کرے گا ، رضوانہ کی سرجری بازوؤں سے کی جائے گی ، غذائی خوراک کا تعین بھی ہوگا-
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صحت میں مزید بہتری پر رضوانہ کی آکسیجن اتاردی جائےگی۔