کھیل

جی ٹی 20 کینیڈا کا لیگ مرحلہ ، پے آف کا آغآز، سرے جیگوار ز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

برامپٹن : گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے لیگ مرحلے کے آخری روز سرے جیگوارز نے میسیساگا پینتھرز کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جیگوارز نے سندیپ لامیچھنے، میتھیو فورڈ اور افتخار احمد کے شاندار اسپیلز کی مدد سے پینتھرز کو 56 رنز پر ڈھیر کرکے آسانی سے ہدف کا تعاقب کیا۔
دن کے دوسرے میچ میں وینکوور نائٹس نے ٹورنٹو نیشنلز کو 25 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کی جیت میں ہرش ٹھاکر اور کوربن بوش کا نمایاں حصہ رہا ۔
پوائنٹس ٹیبل پر اب سرے جیگوار پہلے اور وینکوور نائٹس دوسرے نمبر پر ہے ، جبکہ مونٹریال ٹائیگرز اور بریمپٹن وولوز بالترتیب تیسرا اور چوتھا نمبر ہے۔ چاروں ٹیمیں اب پلے آف مرحلہ کھیلیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker