اہم خبریںتجارت

ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں بہت کامیابی لے کر آئے گا ، کینیڈین ہائی کمشنر

بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے کا غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کو مائننگ اور میٹل انڈسٹری میں بڑی کامیابی ملے گی۔
وفاقی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے پاکستان کے شعبہ معدنیات میں ترقی کے منصوبوں سے متعلق کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکین لون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی شراکت داری سے بلوچستان میں اتنی شاندار سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔‘
لیسلی سکین لون کا کہنا ہے کہ وہ اندازہ لگا سکتی ہیں کہ ’ریکوڈیک‘ پاکستان میں بہت کامیابی لے کر آئے گا اور وہ بہت خوش ہیں کہ کینیڈا نے اس منصوبے پر سرمایہ کاری کی۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ریکوڈک سے بہتر کوئی منصوبہ نہیں ہوسکتا۔
آر این اے کے سینیئر ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں کاپر اور اہم میٹلز کا عالمی سپلائر بھی سکتا ہے اور پاکستان کے پاس کان کنی اور دھاتوں کی صنعت میں عالمی کھلاڑی بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری شہباز طاہر نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے ذریعے دھات اور کان کنی کے شعبے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول تاجر، سرمایہ کار، سیاسی لیڈرشپ ایک ویژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
چیف جیولوجسٹ ایف ڈبلیو او فیصل خان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے منصوبے پورے پاکستان میں شروع کیے جاچکے ہیں اور وزیرستان میں کاپر کے بڑے پیمانے پر منصوبے چل رہے ہیں۔‘

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker