بین الاقوامی

چینی صدر کی پاکستان میں خودکش بم دھماکے پر پاکستانی ہم منصب سے اظہار تعزیت

چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، شی جن پھنگ
چینی وزیر اعظم اور وزیر خا رجہ کی جا نب سے بھی بم دھماکے پر پا کستانی ہم منصوبوں سے اظہار تعزیت
بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں خودکش بم دھماکے پر پاکستانی صدر عارف علوی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں خودکش بم دھماکے کے واقعے کے بارے میں جان کر دکھ ہوا ، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

اسی دن چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کو تعزیتی پیغام بھیجا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker